زندگی کے پرچے کے

زندگی کے پرچے کے سب سوال مشکل ہیں،
سب سوال لازم ہیں،
بے نگاہ آنکھوں سے
دیکھتی ہوں پرچے کو،
بے خیال ہاتھوں سے
انگلیاں گھماتی ہوں،
حاشیے بناتی ہوں،
دایرے بناتی ہوں،
یا،
سوال نامے کو دیکھتی ہی جاتی ہوں،
زندگی کے پرچے کے سب سوال مشکل ہیں۔

By Asia Siddiq

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top