وہ جان کر مایوس ہوے
کہ میں انسان ہوں دکان نہیں
محفل کے ذرق وشوق کا
یہاں کوئی سامان نہیں
تماشے میں جیت جانے کو
ہر ایک دل لُبھانے کو
ہوں زرا بھی پریشان نہیں
لوگوں کی کم نگاہی پہ اور
اس سے مچی تباہی پہ
.بلکل بھی حیران نہیں
یہ میرے بالوں کی اُلجھنیں
…ان کی تو داستان نہیں
یہ میری آنکھوں کی مشکلیں
!کسی غیر کا احسان نہیں
دنیا میں پلا ہوں دنیا سے جلا ہوں
کب کا مر گیا ہوتا پر کیسے ٹلا ہوں
میرا دیس پرستان نہیں
اور جیا بنا تعاوان نہیں
ریکھنے میں لگتا ہے
!!!پر میں ہونا آسان نہیں